Eham Khabar

اپریزمنٹ ایسٹ:جعلی دستاویزات پر میسرزایم آئی ٹریڈرزکا کنسائمنٹس کلیئرنس کرنے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے جعلی دستاویزات کے ذریعے نوٹیلا(جوکلیٹ) کے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس کی نشاندہی کرتے ہوئے میسرزایم آئی ٹریڈرزکے مالکان کے خلاف ایک اورایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے جعلی دستاویزات پر چاکلیٹ کے ایک کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بنانے کے بعدآراینڈڈی ایسٹ کے ڈپٹی کلکٹرسیدطلحہ سلمان نے پرنسپل اپریزدوست محمد،اپریزنگ آفیسراشفاق الرحمن،جاوید خان،عامرحسین،سینئرپریونٹیوآفیسرملک ہاشم اورعدل رشیدپرمشتمل ٹیم مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے چاکلیٹ کے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزایم آئی ٹریڈرزنے جنوری 2018سے ستمبر2018کے دوران(نوٹیلا) چاکلیٹ کے چھ کنسائمنٹس کی کلیئرنس جعلی دستاویزات میں شامل انوائس اورپیکنگ لسٹ کرکے قومی خزانے کومجموعی طورپر ایک کروڑ 35لاکھ 85ہزارنقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے جعلی دستاویزات کے ذریعے نوٹیلا(جوکلیٹ) کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان میں شامل محمدسلیم ،نوراحمداورمحمد ایازخان کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاتھا۔ذرائع کے مطابق میسرزایم آئی ٹریڈرزکی جانب سے ترکی سے (نوٹیلا)جوکلیٹ کا کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس کے لئے درآمدکنندہ ایم آئی ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزکے ایس کے انٹرپرائززنے جعلی دستاویزات کے ذریعے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کرنے کی کوشش کی تھی جیسے آراینڈڈی ایسٹ نے ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کی تاہم بعدازاں اپریزمنٹ ایسٹ نے مذکورہ درآمدکنندہ کے کلیئرکئے جانے والے مزید کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ گذشتہ ایک سال سے جعلی دستاویزات پر چاکلیٹ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کررہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button