ای پی زیڈ،لنڈے کی آڑمیں انڈین مصنوعی زیورات ،کاسمیٹکس اوردیگراشیاءکی اسمگلنگ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایکسپورٹ پورٹ قاسم نے لنڈاکی آڑمیں انڈین منصوعی زیورات ،کاسمیٹکس اور دیگر مصنوعات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزما ن میں شامل میسرزکواس ٹیکس پرائیوٹ لمیٹڈکے مالک حسن عسکری حسین،منیجرمصطفی،کلیئرنگ ایجنٹ میسرزکارگوجابس کے ندیم احمداورمیسرزفیض کارگوکے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایکسپورٹ پورٹ قاسم سید فوادعلی شاہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی پورٹ پر درآمد کئے جانےو الے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے کنسائمنٹ کو غیرقانونی طریقہ سے کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرایکسپوٹ سید فوادعلی شاہ کی ہدایت پر ایکسپورٹ پروسینگ زون کے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کی گئی تاہم کراچی پورٹ پر آنے والے میسرزکواس ٹیکس پرائیوٹ لمیٹڈکے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ مذکورہ مذکورہ کمپنی نے ایک مخصوص یوزرآئی ڈی کے ذریعے کنسائمنٹ کو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹریٹ کی جانب سے مذکورہ درآمدکنندہ سے رابطہ کیاگیاتاہم میسرزکواس ٹیکس پرائیوٹ لمیٹڈنے کنٹینرسے لاتعلقی کا اظہارکیاجس پر پورٹ قاسم کلکٹریٹ ایکسپورٹ نے کنٹینر کو کراچی پورٹ پر ہی روک کرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے افسران کے ساتھ مشترکہ جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنٹینرمیں لنڈا کے کپڑوںکے بجائے کنٹینرسے بھاری مقدارمیں انڈین مصنوعی زیورات،کاسمیٹکس، امریکن کاپرٹیوب اورجاپانی پینٹ مار کر برآمد ہوئے جس پر تین کروڑ60لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی گئی تھی۔