ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم ،برآمدکنندگان کو 12ارب روپے کے ربیٹ کی ادائیگیاں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2020-21کے دوران برآمدکنندگان کو 12ارب سے زائد کے ربیٹ کی ادائیگیاں کیں۔ذرائع نے بتایاکہ برآمدکنندگان کی جانب سے گذشتہ سالوں سے ربیٹ کی وصولی کے لئے درخواستیں دائرکی گئیں تھیں اور اربوں روپے کے ربیٹ کی ادائیگیاں تاخیرکا شکارتھیں جبکہ کسٹمزکے خودکارکلیئرنس سسٹم کی وجہ سے برآمدکنندگان کے ربیٹ کی درخواستیں جمع کروائیں گئیں جس کے باعث برآمدکنندگان کے اکاﺅنٹس میں خودبخودربیٹ کی رقم کی ادائیگیاں عمل میں آئیں۔ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے معیشت کی ترقی میں ایک اہم کرداراداگیاہے جس کے باعث مالی سال 2020-21میں کلکٹریٹ سے17 فیصد اضافے کے ساتھ11.84ارب ڈالر کے برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس عمل میں آئی جبکہ مالی سال 2019-20کے دوران 10.12ارب ڈالرکے برآمدکنسائمنٹس کلیئرہوئے تھے جس کی وجہ سے 1.345ارب روپے مالیت کے کسٹمزڈیوٹی وصول کی گئی جو کی گذشتہ سالوں کے مقابلے میں ایک ریکارڈوصولی ہے۔برآمدات میں اضافے کے لئے کلکٹریٹ کی جانب سے ڈی ٹی آرای،منیوفیکچرنگ بانڈ جیسی سہولیات فراہم کی جس سے خسارے میں کمی آئی اورملک میں ملازمیتوںکے مواقع بڑھے۔علاوہ ازیں کلکٹریٹ نے اسمگلنگ کو روک تھام کے لئے اقدامات بھی اٹھائے جس کے باعث فٹ بال کے کنسائمنٹ کے ذریعے کی جانے والی 41کروڑ65لاکھ روپے مالیت کے 36کلوگرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بنایاجبکہ ایک اورکارروائی میں آٹھ کروڑ18لاکھ مالیت کی 52کلوگرام کیتھامائن کی اسمگلنگ کو روکا جو کہ ایل ای ڈی بلب کے کنسائمنٹ میں کی جارہی تھی۔