Anti-Smuggling

گوادرکلکٹریٹ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے سمندری راستہ کی جانے والی منیشات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلا ف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹربلوچستا ن گل رحمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ سمندری راستہ بھاری مقدارمیں منیشات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر چیف کلکٹرگل رحمن کی جانب سے کلکٹرطاہرقریشی کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کی گئیں جس پر کلکٹرطاہرقریشی نے گوادرکسٹمزکی میرین اسکواڈکی ٹیم کو جیونی کے ساحلی علاقے کی سخت نگرانی کی ہدایات دی گئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ گوادر کسٹمزکی میرین اسکواڈ نے جیونی کے سمندری علاقے میں کاروائی کی اور ساحل سمندر پر کھڑی ایک بوٹ سے تلاشی کے دوران 56کروڑمالیت کی 1250کلوگرام چرس اور17کلوگرام کرسٹل اور14کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمدہوئی جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button