Anti-Smuggling

گوادرکلکٹریٹ نے ایک ارب سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کی کوشش ناکام بنادی

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے ایک ارب سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بناتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے واضح رہے کہ گوادرکلکٹریٹ کی گزشتہ کئی سالوں کے مقابلہ میں انسداد منشیات کی سب سے بڑی کامیاب کاراوائی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاہر قریشی نے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان کی انسداد اسمگلنگ کے خلاف ہدایت کی روشنی میں منشیات سمیت دیگر ممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام سخت اور نتیجہ خیزاقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹر طاہر قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری تعداد میں گودار سے اندرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹر طاہر قریشی نے اپنی زیرنگرانی ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز گودار غلام حیدر مہسر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کہرکہیڑا چیک پوسٹ پراندرون ملک بذریعہ آرسی ڈی ہائی وے اندرون ملک جانے والی مال بردار گاڑیوں اور بسوں کی سخت نگرانی شروع کر دی اور اندرون ملک جانے والے غیر معروف راستوں پر بھی اضافی عملہ کی تعیناتی کر گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ دوران گشت کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے وندر کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب کراچی کی طرف جانے والے ایک آئل ٹینکر کو روکنے کا اشارہ کیا مگر ٹینکر ڈرائیور نے ٹینکر روکنے کے بجائے اپنی رفتار میں اضافہ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے ٹینکر کو روکنے کے لئے اس کا تعاقب شروع کیا تو ٹینکر میں موجود نامعلوم افراد نے کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ پر فائرنگ کردی کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی تو ٹینکر ڈرائیور اور اس میں سوار افراد نے ٹینکر کو اندھیرے میں روک کر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے بعد ازاں کسٹمز کے عملے نے آئل ٹینکر تلاشی لی تو آئل ٹینکر کے ایک خانہ میں ڈیزل اور دوسرے خانہ سے اعلی کوالٹی کی ایک ارب چھ کروڑ روپے مالیت کی176 کلو گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمدہوئی نامعلوم مفرور ملزمان کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان اور کلکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاہر قریشی نے کسٹمز کے عملے کو اس کامیاب کاراوائی پر مبارکباد دی اور مستقبل میں اسمگلنگ کے سدباب کی کوششوں کو اسی عزم اور جرات سے جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button