حیدرآبادکلکٹریٹ اورپاک رینجرزکی مشترکہ کارروائی شراب کی اسمگلنگ ناکام
حیدآباد(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ حیدرآبادکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اورپاکستان رینجرزنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی شراب کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان حمل مراد،نبیلہ کوگرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق حیدرآبادکلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کوخفیہ اطلاع ملی کہ کراچی سے حیدرآبادشراب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر حیدرآبادکلکٹریٹ ،پاکستان رینجرز،پاک آرمی اوردیگرایجنسیوں نے ٹول پلازہ جام شورہ پر کراچی سے آنے والی گاڑی نمبرAKM-458کو روک کراس کی تلاشی لی تواسم میں 10لاکھ50ہزارمالیت کی بلیک لیبل 150بوتلیں برآمدہوئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مرادنامی ڈائیورکو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔ذارئع نے بتایاکہ دوران تفتیش گرفتارڈرائیورمرادنے بتایاکہ کراچی کے علاقے داﺅدکالونی کے رہائشی فرازنامی شخص نے اسے شراب کی ڈیلیوری حیدرآبادکرنے کے لئے 13ہزارروپے دیئے تھے تاہم سراب گوٹ سے نبیلہ نامی خاتون میرے ساتھ حیدرآبادکے لئے روانہ ہوئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرتے ہوئے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔
MCC Hyderabad Seize Black Label