اسلام آباد کلکٹریٹ کی کارروائی ،پارسل کے ذریعے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اسلام آبادنے پارسل کے ذریعے یونائٹیڈکنگڈم کی جانے والے ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق پوسٹ آفس اسلام آبادپر تعینات ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اسلام آبادکے افسران نے گارمنٹس کے پارسل میں کی جانے والی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے ملزم کاشف شہزادکے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ملزم کے جانب سے گارمنٹس کا ایک پارسل یونائٹیڈکنگڈم کے لئے بک کروایاگیاتھا تاہم کسٹمزحکام کوخفیہ اطلاع ملی کے گارمنٹس کے پارسل میں ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پوسٹ آفس پرتعینات افسران نے پارسل کی جانچ پڑتال کی تو گارمنٹس کے پیکنگ کارٹن کی درمیانی لیئرمیں دوکروڑروپے مالیت کی 2کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن بر آمدہوئی جس پر محکمہ کسٹمزنے ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ہیروئن بک کروانے والے ملزم کاشف شہزاد کے خلا ف ایف آئی آردرج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔