جعلی دستاویزات پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس 6کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے جعلی دستاویزات پر کلیئرکئے جانے والے متعدد کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر 6کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری میں ملوث ملزمان میں شامل درآمدکنندہ میسرزحکمت ٹریڈرز،کلیئرنگ ایجنٹ اورمتعلقہ کسٹمزافسران کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپورٹ قاسم ممتازکھوسو کو خفیہ اطلاع ملی کے درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ اورکسٹمزافسران کے ساتھ مل کرجعلی دستاویزات پر متفرق اشیاءکے متعدد کنسائمنٹس کلیئرکرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاہے جس پر کلکٹر پورٹ قاسم ممتازکھوسونے گذشتہ تین سے چارماہ میں میسرزحکمت ٹریڈرزکی جانب سے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی جس کے لئے ایڈیشنل کلکٹرمشتاق علی شہانی کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹراوردیگر افسران پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ پورٹ قاسم پر کلیئرنس کے منتظرمیسرزحکمت ٹریڈرزکے پانچ کنٹینروں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹس کی ایگزامینشن رپورٹ میں ردوبدل کرکے کنسائمنٹس کا وزن کم کردیاگیااور فی کنٹینر40لاکھ سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے گئے ہیں اس طرح پانچ کنٹینروں پر مجموعی طورپر 2کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ نے اپریزنگ افسران اورپرال میں تعینات افسران کے ساتھ مل کر ایگزامینیشن رپورٹ میں ردوبدل کرواکراوراپریزنگ آفیسرکی ایک منفردآئی ڈی کے ذریعے ون کسٹمزسسٹم میں گڈزڈیکلریشن فائل کرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کم ویلیوپر کی گئی۔واضح رہے کہ درآمدکنندہ حکمت ٹریڈرزاریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے پر ایس آراو1265(I)/2018کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائرکررکھی ہے تاہم سندھ ہائیکورٹ نے درآمدکنندہ کی پٹیشن پر کسٹمزحکام کو حکم دیاہے کہ درآمدکنندہ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس 50فیصدریگولیٹری ڈیوٹی وصول کی جائے اورباقی ماندہ 50فیصدبینک گارنٹی کی صورت میں کورٹ کے ناظرکے پاس جمع کروائی جائے کسٹمزحکام نے عدالتی احکامات پر درآمدکنندہ کے 28کنسائمنٹس کی کلیئرنس ویبوک سسٹم میں موڈیول نہ ہونے کے باعث ون کسٹمزسسٹم سے کلیئرکرنے کی اجازت دیدی۔تاہم دوران ایگزامنیشن معلوم ہواکہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرایگزامنیشن رپورٹ میں ردوبدل کرکے کم وزن پر کنسائمنٹس کلیئرنس کی گئی جس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 6کرور27لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرناپڑا۔
MCC Port Qasim deduct mega Scam Import evasion of Tax over Rs.60millions