پورٹ قاسم کلکٹریٹ،مس ڈیکلریشن کے ذریعے پولیسٹرلیڈیزفیبرک کی اسمگلنگ کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے موسکیٹوٹیکسٹائل میش(مچھردانی)کی آڑمیں پولیسٹرلیڈیزفیبرک کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان میںشامل درآمدکنندہ میسرزکیپری امپکس کلیئرنگ ایجنٹ میسرزرائسنگ امپکس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپورٹ قاسم عبدالقادرمیمن کو اطلاع ملی کہ مس ڈیکلریشن کے زریعے پولسٹرلیڈیزفیبرک کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر کلکٹرپورٹ قاسم کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرمشتاق علی شہانی کو کنسائمنٹ کو فوری طورپر روک کراس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی گئی تاہم ایڈیشنل کلکٹرمشتاق علی شہانی نے دیگرکسٹمزافسران کے ساتھ مل کرمیسرزکیپری امپکس کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزکیپری امپکس نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرفائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن نمبر4571میں موسکیٹوٹیکسٹائل فیبرک (مچھردانی )ظاہرکی تھی جبکہ کنسائمنٹ میں پولیسٹرلیڈیزفیبرک برآمدہوا۔ذرائع نے بتایاکہ مچھردانی پر ڈیوٹی وٹیکسزکی شرح کم ہے جبکہ پولیسٹرلیڈیزفیبرک کی شرح ڈیوٹی زیادہ ہونے کے سبب درآمدکنندہ نے 37لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی جیسے محکمہ کسٹمزنے ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔