Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ ،بھاری مقدارمیں کی جانے والی شراب کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے شراب کی بھاری مقدارضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرفیروزعالم جونیجوکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ممکنہ طور پر بلوچستان سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ سرکاری نمبرپلیٹ والی گاڑی کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس خفیہ اطلاع کلکٹرفیروزعالم جونیجونے ایڈیشنل کلکٹرہنوک بلوچ کو شراب کی اسمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں تاہم ایڈیشنل کلکٹرہنوک بلوچ آرسی ڈی ہائی وے پر قائم کسٹمزچیک پوسٹ موچکہ نے بلوچستان سے کراچی آنے والی سرکاری نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کی سخت نگرانی کے احکامات جاری کئے تاکہ اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنایا جاسکے۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ روز کسٹمز چیک پوسٹ موچکہ پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بلوچستان سے آنے والی سرکاری نمبر پلیٹ والی ڈبل کیبن پک اپ کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتار تیز کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تو چیک پوسٹ پر متعین کسٹمز کے عملے نے گاڑی کا تعاقب شروع کردیا تو گاڑی کے ڈرائیور نے کسٹمز کی گاڑی کو ٹکر مارکر اس کو الٹنے کی کوشش بھی کی جس کے نتیجہ میں کسٹمز کی گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن کسٹمز کے عملے نے پک اپ کا تعاقب جاری رکھا تو گاڑی پر سوار مسلح شخص نے تعاقب کرنے والی کسٹمز کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی کسٹمز کے عملے نے سڑک پر ٹریفک ہونے اور روڈ کے کنارے لوگوں کو کسی جانی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے جوابی فائرنگ سے گریز کیا اور ڈبل کیبن پک اپ کا تعاقب جاری رکھا اس دوران ٹریفک جام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیر شاہ چوک کے قریب ڈرائیور اور گارڈ نے پک اپ سے چھلانگ لگا کر سڑک کی دوسری جانب سے راہ فرار اختیار کی۔محکمہ کسٹمزنے ڈبل کیبن پک اپ کو قبضہ میں لے کر گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں غیر ملکی شراب کی نشاندہی ھوئی جس پر گاڑی کو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن(ASO) کے دفتر لاکر مکمل تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی سے 64لاکھ80ہزارمالیت کی شراب کی 348بوتلیں برآمدہوئیںجبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ڈبل کیبن گاڑی کی مالیت 40لاکھ بتائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مفرور ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button