ایم سی سی پریونٹیونے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ اورگٹکے ضبط کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ نے دوکروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ اورگٹکے کی اسمگلنگ ناکام دی۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکو اطلاع ملی نیوسبزی منڈی پر چھالیہ اورانڈین گٹکے کے بڑی مقداراسمگل کی گئی ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم کو ہدایت جاری کی گئی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں جس پر ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم نے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے نیوسبزی منڈی پر چھاپہ مارکروہاںموجودپانچ ہینوٹرک سے ایک کروڑ24لاکھ87ہزارروپے مالیت کی 45ہزار80کلوگرام چھالیہ اور1کروڑ5لاکھ مالیت کے انڈین گٹکے کے سات لاکھ پاﺅچ قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیاہے۔
MCC Preventive Betel Nuts and Indian Gutka Smuggling