پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے اسٹیل اسکریپ کی آڑمیں چھالیہ کی اسمگلنگ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنازیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کی جانے والی 25ٹن چھالیہ برآمدکرلی۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرانفورسمنٹ منظورحسین میمن کو خفیہ اطلاع ملی کے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے گرین چینل کے ذریعے کلیئرہونے والے اسٹیل اسکرپ کے کنسائمنٹس میں چھالیہ کی بڑی مقداراسمگل کی گئی ہے جس پر چیف کلکٹرکی جانب سے کلکٹرپریونیٹوڈاکٹرافتخاراحمدکو ہدایت جاری کی گئیں کہ کورنگی انڈسٹریل ایریامیں قائم گوام میں اسمگل کی جانے والی چھالیہ چھپائی ہوئی ہے تاہم ڈاکٹرافتخاراحمدنے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کورنگی انڈسٹریل ایریامیں قائم ایک گودام پر چھاپہ ماکرکروڑوں روپے مالیت کی 25ٹن چھالیہ برآمدکرلی۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزسٹی اسٹیل کی جانب سے دبئی سے اسٹیل اسکریپ ظاہرکرکے چارکنٹینربرآمدکئے گئے جیسے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے گرین چینل کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کلیئرکیاگیاجبکہ چاروں کنٹینرزمیں 25ٹن چھالیہ اسمگل کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ چھالیہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے وجہ سے چھالیہ کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیاہے گذشتہ دنوں بھی محکمہ کسٹمزکی جانب سے کروڑوں روپے کی چھالیہ ضبط کی گئی تھی۔