Anti-Smuggling
بزریعہ مال گاڑی چھالیہ کی اسمگلنگ روکنے کے لئے اے ایس اوکا کریک ڈاﺅن آپریشن جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بزریعہ ریل گاڑی چھالیہ کے اسمگلنگ روکنے کے لئے کریک ڈاﺅن آپریشن جاری رکھتے ہوئے ایک اورکارروائی کے دوران مجموعی طوپر پر56لاکھ66ہزار250روپے مالیت چھالیہ ،گٹکااورسگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرپریونٹیو محمدفیصل اورچھاپہ مارٹیم نے خفیہ اطلاع پر سٹی اسٹیشن پر لاہورسے آنے والی مال گاڑی کی ایک بوگی کی تلاشی لی توبوگی میں 10لاکھ68ہزار750روپے مالیت کی 4275کلوگرام چھالیہ،32لاکھ62ہزار500روپے مالیت کے گٹکے کے 2000بیگ اور13لاکھ 35ہزار مالیت کے سگریٹ کے 25کارٹن برآمدکرتے ہوئے ملزمان کے خلا ف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے اسمگلروں کی کمرتوڑتے ہوئے بزریعہ ریل ہونے والی چھالیہ کی چھٹی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔