پریونٹیو کلکٹریٹ، پلاسٹک فلم رول اورسیکنڈہنڈشوز کی آڑمیں دو کروڑمالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر کارروائی کے ووران ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزسن گریورمیسرزپروگریسیواورمیجرزبیری کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق میسرزسن گریورنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزپروگریسیوکی ملی بھگت سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے جبل علی سے درآمدکئے جانےو الے پلاسٹک فلم رولزکی آڑمیںایک کروڑ55لاکھ روپے مالیت 54ہزارکلوگرام چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جیسے پریونٹیوکلکٹریٹ نے ناکام بنادیا۔ذرائع کے مطابق پریونٹیو کلکٹریٹ کو خفیہ اطلاع ملی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ رون کے لئے پلاسٹک فلم رول کی کی آڑمیں چھالیہ اسمگل کی جارہی ہے جس پر پرویونٹیو کلکٹریٹ نے میسرزسن گریورکی جانب سے ایکسپورٹ پروسیسنگ رون کے لئے درآمدکئے جانے والے دوکنٹینرزکی مشترکہ ایگزامینشن کا فیصلہ کیااور مشترکہ ایگزامینشن پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ،ایکسپورٹ پروسیسنگ رون،پریونٹیو کلکٹریٹ اوراپریزمنٹ ویسٹ کلکٹریٹ کے افسران نے کی تاہم ایگزامینشن کے دوران جب دونوں کنٹینرزکو کھولاگیاتواس میں پلاسٹک فلم رولزکی بجائے 27ہزارکلوگرام چھالیہ برآمدہوئی۔علاوہ ازیں پریونٹیو کلکٹریٹ نے خفیہ اطلاع پر الحمدکنٹینرزٹرمینل سے کلیئرہونے والے سکینڈہینڈشوزکے کنسائمنٹ میں 18.9ٹن چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے میسرزپاک لائن شپنگ سروسزکے خلاف آیف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پریونٹیو کلکٹریٹ کو اطلاع ملی کے الحمدکنٹینرزٹرمینل سے سیکنڈہینڈشوزکا ایک کنسائمنٹ کلیئرکیاگیاجس میں چھالیہ کی بڑی مقداراسمگل کی جارہی ہے جس پر پریونٹیو کلکٹریٹ کی چھاپہ مارٹیم نے ٹرلرکا پیچھاکرکے اس کو پکڑلیاجبکہ ڈرائیوررات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گیا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ چھاپہ مارٹیم نے جب کنٹینرکو کھولا تواس میں شروع پر22تھیلے سیکنڈہینڈشوزرکھے ہوئے تھے جس میں 73ہزارمالیت کے شوزتھے جبکہ اندرکی جانب 18900کلوگرام چھالیہ رکھی ہوئی تھی جس کی مالیت 50لاکھ 36ہزاربتائی گئی ہے۔