پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی، ایک کروڑسے زائدمالیت کی اسمگل شدہ ایل این بی ،ریسیوراورڈیش انٹیناضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کئے جانے والے سیٹ لائٹس ،ریسیوراورڈیش انٹیناضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل محمداقبال اوریاسرعلی کوگرفتارکرکے ایف آئی آرکااندراج کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آگنائزیشن کو خفیہ اطلاع ملی کے کورنگی میں واقع ایک گودام میں اسمگل شدہ سیٹالائٹس ریسیور،ایل این بی اورڈیش انٹیناکی بڑی مقدارچھپائی گئی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی جانب سے ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے کورنگی کے علاقے سیکٹر28میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارکرایک کروڑسے زائدمالیت کی سیٹالائٹس ریسیور،ایل این بی ،ڈیش انٹیناقبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کے جانب سے متعلقہ ایجنسیوں کواحکامات جاری کئے گئے تھے کہ ڈائریکٹ ٹوہوم ایکیوپمنٹ (ڈی ٹی ایچ)مقامی مارکیٹ میں کھولے عام فروخت ہورہاہے اوراس کی وجہ سے انڈین چینل پاکستان میں دیکھائے جارہے ہیں اورایڈین چینل دیکھانے کے سروس کے لئے پاکستان سے بھاری رقوم غیرقانونی طورپر انڈیامنتقل کی جارہی ہے جس کی روک کے لئے کارروائی عمل میں لائی جائے،تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکی جانب سے سخت نگرانی شروع کی گئی جس پر اس بات کا انکشاف ہواکہ اسمگل کئے جانے والے ڈائریکٹ ٹو ہوم ایکیوپمنٹ کی ایک بڑی تعداکورنگی کے ایک علاقے میں قائم گودام میںچھپائی گئی ہے تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکی چھاپہ مارٹیم نے ایف آئی اے اورپیمراکے ساتھ مل کرچھاپہ مارا توگودام سے بھاری مقدارمیں سیٹالائٹس ڈیش ریسیور،ایل این بی ،ڈیش انٹینابرآمدہوا۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے بتایاکہ کورنگی ایک اورگودام موجود ہے جہاںپر مذکورہ سامان رکھاہواہے تاہم مذکورہ ٹیم نے دوسرے گودام پر چھاپہ مارکرمزید سیٹالائٹس ڈیش ریسیور،ایل این بی ،ڈیش انٹینابرآمدکرلئے جس کی مجموعی مالیت ایک کروڑ42لاکھ 95ہزاربتائی گئی ہے۔