Anti-Smuggling

ایم سی سی ملتان کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

فیصل آباد(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوملتان نے کامیاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین ایف نی آڑشبرزیدی،ممبرکسٹمزجواداویس آغااورچیف کلکٹرکستمزانفورسمنٹ زیباحیی اظہرکی ہدایات اورکلکٹرایم سی سی ملتان محمدسلیم کی اطلاع پر ایڈیشنل کلکٹرعلام نبی کمبوکی سربراہی میں،ڈپٹی کلکٹرامجدامان لغاری ،سپرنٹنڈنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن انجم شیراز،انسپکٹرزاظہرظہہیر،ناصرصعید،حافظمبشر،مجاہدخان،وقاص لغاری ،ذیشان حیدراور اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فیصل آبادجھنگ بازارمیں قائم ایک گودام پر چھاپہ مارکر گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی سیکڑوں اسمگل شدہ ایل ای ڈی ٹی وی ضبط کرلیئے ہیں،ذائع نے بتایاکہ کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرارہوگئے،ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرایم سی سی ملتان محمدسلیم نے بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ ایل ای ڈی ٹی وی پکڑنے پر ٹیم کے لئے تعریفی کلمات اداکئے جبکہ ایڈیشنل کلکٹرغلام نبی کمبوہ اورڈپٹی کلکٹرامجدامان لغاری نے اس عزم کا اظہارکیاکہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں آخری حدتک جاری رہیں گی اورفیصل آبادمیں اسمگلنگ کو جڑسے اکھاڑنے کےلئے پوری کوشش جاری رکھیں جائیں گی۔

 

 

 

MCC Preventive Multan seize millions of Rupees Smuggle LED TVs

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button