اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی،کریش کی آڑمیں چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹو کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ(ASO) نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی چھالیہ اورانڈین گٹکاضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ سپرہائی وے سے بڑی مقدارمیں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے پر کراچی آنے والی گاڑیوں کی چانچ پڑتال شروع کردی جس پر ایک ٹرالرنمبرTKE-348کو روک کراس کی تلاشی لی گئی توٹرالرکریش( چھوٹے چھوٹے پتھر)سے بھراہواتھاتاہم ٹرالرمیں موجودکریش کو ہٹایاگیاتواس کے نیچے چھالیہ کی103بوریاں برآمدہوئیں جس میں25لاکھ58ہزارمالیت کی9205کلوگرام چھالیہ اورانڈین گٹکے کے4100پیکٹ موجود تھے جس کی مالیت66لاکھ82ہزارروپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمزنے چھالیہ اور گٹکاضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے.