اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی،سبزی کی آڑمیں چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے سپرہائی وے پر کارروائی کے دوران سبزی کی آڑمیں اسمگل کی جانے والی چھالیہ کی بڑی مقدارضبط کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلا ملی کہ بلوچستان سے چھالیہ کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے پر ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کردی تاہم بلوچستان سے آنے والے ٹرک نمبرTKA-092کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس میں بندگوبھی کی تھیلیوں کے نیچے چھالیہ کی 155بوریاں چھپائی گئی تھیں ۔اسمگل کی جانے والی 12090کلوگرام چھالیہ کی مالیت 33لاکھ85ہزارروپے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈٹرک کی مالیت 50لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے چھالیہ اورٹرک قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔
MCC Preventive Seize Betel Nuts