Anti-Smuggling

پرینٹوکلکٹریٹ کی کارروائی ،ایک کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں چھالیہ کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ چھالیہ کی بڑی مقدارکراچی اسمگل کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوثاقف سعید کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرہارون وقارملک کو چھالیہ کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس پر ایڈیشنل کلکٹرہارون وقارملک نے اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ افتحارحسین اوردیگرافسران واہلکاروں نے گلبائی چوک پر نگرانی شروع کردی تاہم لاہورسے آنے والی ایک ٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی گئی گوٹرک سے ایک کروڑ10لاکھ لاکھ مالیت کی چھالیہ کی بڑی مقداربرآمدہوئی۔ذرائع کے مطابق پرونٹیو کلکٹریٹ نے ایک اورکارروائی کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والے ایک ہینوٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی توٹرک سے 15لاکھ مالیت کی 1500کلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میںلے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button