Anti-Smuggling
پریونٹیوکلکٹریٹ نے آٹھ ہزراکلوگرام چھالیہ ضبط کرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکہ شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل غلام سرور،رسول بخش اورشیرمحمدکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی ٹرک کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونیٹونے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم کوہدایات جارہی کیں کہ آرسی ڈی ہائی وے پر تمام آنے جانے والی گاڑیوںکی سخت نگرانی شروع کی جائے تاہم چوک پوائنٹ ماچکو کے قریب ایک ڈمپر کو روک کراس کی تلاشی کی گئی توٹرک سے 96لاکھ مالیت کی 8ہزارکلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ عدالت سے ملزمان کاسات روزہ ریمانڈبھی حاصل کرلیاہے۔