Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیوکی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اوراسمگل شدہ صابن ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اورصابن ضبط کرلیے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوفریداقبال قریشی کو خفیہ اطلاع شیرشاہ میں ایک گودام میں چھالیہ اوراسمگل شدہ صابن کی بھاری مقدارچھپائی گئی ہے جس پر کلکٹرفریداقبال کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی تاہم چھاپہ مارٹیم نے شیرشاہ میں قائم گودام پر چھاپہ مارکروہاں رکھے ہوئے22لاکھ16ہزار مالیت کے لکس اورپیئر کے 140640عددصابن اور11لاکھ76ہزارمالیت کی 6000کلوگرام چھالیہ قبضے میں لیتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔

 

 

 

MCC Preventive Seize Betel Nuts and Soap

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button