نگینہ سپاری کے گودام پر چھاپہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 38 ٹن اسمگل چھالیہ برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نگینہ سپاری کے گودام پر چھاپہ مارکرکروڑوںر وپے مالیت کی اسمگل چھالیہ اورکیمیکل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ بنارس کالونی میں میٹروویل سائت کراچی میں قائم نگینہ سپاری کے گودام میں بھاری مقدارمیں اسمگل چھالیہ چھپائی گئی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم کو کارروائی کی ہدایت جاری کی گئیں تاہم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے گودام پر کامیاب چھاپہ میں 3 کروڑ سات لاکھ روپے مالیت کی 38 ٹن چھالیہ کی 960 بوریاں اور 9 لاکھ روپے مالیت کا 750 کلو سوڈیم سائکلیمیٹ کیمیکل برآمد کیا ھے ،تاہم ضبط شدہ اسمگل اشیاءکی کل مالیت 3 کروڑ 16 لاکھ روپے ھے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے