Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ،چھالیہ اوردیگراسمگل اشیاءضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیو کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اوراسمگل اشیاءضبط رکرے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر پریونٹیو ڈاکٹر افتخار کو اطلاع ملی کہ کراچی سے چھالیہ سمیت مختلف اشیاءکی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پرکلکٹرڈاکٹرافتخاراحمدکی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر عامر تھیم کو ہدایت کی گئی کہ ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جائے تاہم ایڈیشنل کلکٹر عامر تھیم نے ڈپٹی کلکٹر محمد فیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی جس نے ماڑی پورکے علاقے میںگاڑی نمبرTLP-058کو روک ا س پرموجود کنٹینرکی تلاشی لی تواس میں14لاکھ36ہزار400روپے مالیت کی 5130کلوگرام چھالیہ ،5لاکھ40ہزارمالیت کے216ٹائرز،11لاکھ61ہزارمالیت کی مونگ پھلی،1لاکھ17ہزازمالیت کے کاجواور70ہزارمالیت کا پستہ اور6لاکھ 48ہزارمالیت کی 4320کون اسمگل کی جارہیںتھیں ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے چھالیہ سمیت اسمگل اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

MCC Preventive seize Betel Nuts,Tyre and other goods

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button