پریونٹیوکلکٹر،کروڑوں روپے مالیت کی چرس ضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے اس سلسلے میں کلکٹرپریونٹیوفروزعالم جونیجونے گذشتہ روزپریس کانفرنس کی اس موقع پر ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیراوردیگر کسٹمزافسران بھی موجودتھے۔فیروزعالم جونیجونے بتایاکہ ان کواطلاع ملی کہ وزیرستان میں ایک گاڑی تیارکی جارہی ہے جس کے ذریعے اسمگلنگ کی جائے گی ہمارے پاس صرف اتنی ہی اطلاع تھی جس پر ایک ماہ سے مشتبہ گاڑی کو چیک کررہے تھے تاہم گذشتہ دنوں اینٹی اسمگلنگ اسکواڈنے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیالیکن ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے فرارہونے کی کوشش کی ،انہوںنے بتایاکہ ڈرائیور گاڑی گلشن معمارکے طرف لے لیااورگلشن معمارمیں ایک سنسان جگہ پرروک کرہوائی فائرنگ کرتاہوافرارہوگیا،انٹی اسمگلنگ اسکوڈنے گاڑی کو جانچ پڑتال کی توگاڑی کے مختلف حصوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 109کلوگرام چرس برآمدہوئی جوانتہائی مہارت کے ساتھ گاڑی کے بمپر،ٹائرزکے اوپر والے حصے اوردروازوں میں چھپائی گئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ گاڑی کے مالک کا پتہ چل گیاہے اورایک دودن میں ملزم کوگرفتارکرلیاجائے گا۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ایک اورکارروائی میں گریس کے ڈبوں میں اسمگل کی جانے والی 90کلوگرام افیون بھی ضبط کی ہے ۔فروزعالم جونیجونے بتایاکہ گزشتہ دس دنوں میں مجموعی طور پر18کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی ہیں جس میں چرس، افیون،اسمگل گاڑیاں،کپڑا،خشک دودھ، کوکنگ آئل ،چھالیہ اورانڈین گٹکاپکڑی ہیںجبکہ ریٹیل شاپ پر اسمگلنگ کے سامان پر کارروائی کا اختیار نہیں تھااب اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کو اب اختیار مل گیا ہے اب محکمہ کسٹمزکے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈدکانوں اورشاپنگ مالزمیں بھی کارروائی کرے گی