Anti-Smuggling
پریونٹیوکلکٹریٹ نے 15کروڑکا غیرملکی کپڑاضبط کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑاضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ غیرملکی کپڑے کی بڑی مقدارنارتھ کراچی انڈسٹریل ایریامیں واقع گودام میں چھپائی گئی ہیں جس پر پریونٹیو کلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کر سربراہی میں تشکیل دی گئی جس نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریامیں غازیہ فورڈسنٹرکے بالمقابل ایک گودام پر چھاپہ ماراتوگودام سے15کروڑمالیت کا 80ہزارکلوگرام غیرملکی کپڑابرآمدہواجیسے محکمہ کسٹمزنے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں