اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی،انڈین گٹکا،سگریٹ اورپرفیوم ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کے دوران انڈین گٹکااورسگریٹ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرڈاکٹرفریداقبال قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہ آرسی ڈی ہائی وے سے انڈین گٹکے اورسگریٹ کی بڑی مقداراسمگل کیے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرڈاکٹرفریداقبال قریشی کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل اوران کی چھاپہ مارٹیم نے یوسف گوٹھ کے قریب آرسی ڈی ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی تاہم ایک سوزوکی پک اپ کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس سے 16لاکھ مالیت کے 80ہزارپاﺅچ انڈین گٹکے (جے ایم)،اور5لاکھ 77ہزارمالیت کے سگریٹ برآمدہوئے برآمدہونے والے سگریٹ میں 100ڈنڈے بنسن اینڈہیجز،285ڈنڈے ڈنہل شامل ہیں جبکہ 4لاکھ73ہزارمالیت کی 3457پروفیوم کی بوتلیں برآمدہوئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مذکورہ اسمگل اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔
MCC Preventive seize Indian Gutka, cigarettes and perfume