پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے دومختلف کارروائیوںمیں دوکروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ لاہورسے کراچی آنے والی ٹرین کے ذریعے انڈین اشیاءکی اسمگلنگ کی جارہی ہیں۔ جس پر کلکٹرپریونٹیوکی جانب سے ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے سٹی اسٹیل کے پر قائم ایک گودام پرچھاپہ مارکر چانچ پڑتال کی توگودام سے 39لاکھ 12ہزارمالیت کے مختلف برانڈکے3762کلوگرام ہیئرآئل،4لاکھ46ہزارمالیت کے ہیئراسپرے،4لاکھ93ہزارمالیت کے مساجر،4لاکھ22ہزارمالیت کے باڈی اسپرے،3لاکھ39ہزارمالیت کے ٹوتھ پیسٹ،6لاکھ7ہزارمالیت کے ٹوتھ برش،11لاکھ26ہزارمالیت کے ٹائرز،2لاکھ5ہزارمالیت کی گھڑیاں برآمدہوئیں جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میںلیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ضبط کی جانے والی اشیاءپر افغان ٹرانزٹ ٹریڈکی اسٹمپ لگی ہوئی تھی جس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ ملزمان نے ایک مرتبہ پھرسے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکی اسمگل شروع کردی ہے۔علاوہ ازیںماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کراچی پریوینٹو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ASO کے عملے نے انچارج سپرنٹنڈنٹ(SPS) جمال ضیاءکو ملنے والی خفیہ اطلاع ملنے پر جمال ضیا ئ(SPS) کی سربراہی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشنکی ٹیم نے سائٹ ایریا شیر شاہ میں قائم اکبر گودام پر کامیاب چھاپہ میں 2 کروڑ39 لاکھ82 ہزارروپے مالیت کا اسمگل شدہ پردوں کا غیر ملکی کپڑا برآمد کر کے ضبط کیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے کسٹم ایکٹ کے تحت مفرور اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جاری ہے۔