Anti-Smuggling

بھارتی اسمگل اشیاءکے خلاف کریک ڈاﺅن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیو نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خصوصی ہدایات پر بھارتی اسمگل شدہ اشیاءکی خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر پریونٹیو محمد ثاقب سعید کو اطلاع ملی کہ مسافر بسوں کے ذریعہ بھارتی اشیاءکی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹر پریونٹیو نے ایڈیشنل کلکٹر کی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹر شفیع اﷲ ، سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین خان اور دیگر افسران و اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے موچکو چیک پوسٹ کراچی پر سخت نگرانی شروع کردی ۔ تاہم ایک مسافر بس کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں بڑی تعداد میں بھارتی اسمگل شدہ مضر صحت سپاہی، اعلیٰ کوالٹی کا کپڑا ، ممنوعہ ادویات اور گٹکا برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹیم نے سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بڑی تعداد میں مضر صحت کتھا، راجہ جانی، زعفرانی پتی، ویلڈنگ راڈ، ممنوعہ ادویات اور کیمیکلز برآمد کرلئے کئے گئے ، جن کی مالیت تین کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔ کلکٹر پریونٹیو محمد ثاقف سعید کی زیر صدارتی بھارتی اسمگل شدہ اشیاءکے خلاف کریک ڈاﺅن کا جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے جس میں ایسی مارکیٹیں جہاں بھارتی اسمگل اشیاءکی تجارت ہوتی ہے، کی نشاندہی کے لئے مختلف ٹیموں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button