پریونٹیوکلکٹریٹ نے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقب سعیدکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹراکبرجان ،سپرنٹنڈنٹ جمال ضیاءاورآئی پی ایس افتخارحسن کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت نگرانی عمل میں لائی گئی تاہم ڈپٹی کلکٹراکبرجان کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کاڈیزل، ٹائرز، کپڑا، چھالیہ ، چوکلیٹ ومتفرق سامان ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق پریونٹیوکلکٹریٹ کے شعبہ میرین نے سمندری حدودمیں کارروائی کی جس میں دولانچوں کے ذریعے اسمگل کیاجانے والا22ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کیاجس کی مالیت 21لاکھ بتائی گی ہے جبکہ پکڑی جانے والی بوٹس کی مالیت تین کروڑروپے ہے۔ذرائع کے مطابق پریونٹیوکلکٹریٹ کی اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے مزید تین کارروائیوں میں مجموعی طورپر44لاکھ67ہزارمالیت کی چھالیہ،ٹائرز،سائیکل،چاکلیٹس،پولی تھن بیگ، کپڑا، کمبل، ایئرکنڈیشن ضبط کرلئے ہیں جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی مالیت 72لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
MCC Preventive Seize Smuggle Goods