Anti-Smuggling

کسٹمزکی تاریخ کا پہلابڑاکیس،منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا92ارب دروپے مالیت کا کیمیکل ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کسٹمزکی تاریخ میں پہلی بارمنشیات (آئس )کی تیاری میں استعمال ہونے والا 92ارب روپے مالیت کا آیوڈین کیمیکل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرسیف الدین جونیجوکو خفیہ اطلاع ملی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ایک کنسائمنٹ جو کہ دبئی سے درآمدکیاجارہاہے جس میں آیوڈین کیمیکل کی بڑی مقدارموجودہے جو کراچی سے براستہ طورخم افغانستان بھیجاجائے گاجس پر چیف کلکٹرسیف الدین جونیجونے کلکٹرثاقف سعید کو کنسائمنٹ کی کلیئرنس روکنے کی ہدایات جاری کیں اورپاکستان کسٹمزاورافغان کسٹمزاٹھارٹیزکے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کیاگیااورکنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹ میں 91ارب 67کروڑروپے مالیت کاچھ میٹرک ٹن آیوڈین موجودہے جوکہ آئس (منشیات) کی تیاری میں استعمال کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کامذکورہ کنسائمنٹ کراچی سے براستہ طورخم افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ذرائع نے مزید بتایاکہ درآمدکئے جانے والے چھ ٹن آیوڈین سے تقریبا4.5میٹرک ٹن سنتھ ٹک ڈرگ (آئس )تیارکی جاسکتی ہے جس میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 91ارب67کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button