Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی ،تین کروڑسے زائد مالیت کی منشیات ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑسے زائدمالیت کی منشیات ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرعرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرعرفان جاویدنے افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے کسٹمزچیک پوسٹ بالیلی سے گزرنے والے گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کی تاہم کسٹمزچیک پوسٹ سے گذرنے والے ٹرک نمبرSEB-097کو روک کراس کی تلاشی توٹرک کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ معیارکی 180کلوگرام منشیات برآمدہوئے جیسے ایک ایک کلوکے پلاسٹک بیگ میں رکھا گیاتھا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تین کروڑ60لاکھ روپے بتائی گئی ہے،۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button