کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی،36کروڑکی منشیات ضبط
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ اورایف سی نوشکی نے مشترکہ کارروائی کے دوران 36کروڑمالیت کی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز پروینٹو عرفان جاوید کی سربراہی میںایڈیشنل کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عمر شفیق اور ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر محمد زوہیب سنڈیلہ، سپرنٹنڈنٹ سلیم مندوخیل، انسپکٹر اعجاز جولہ اور ایف سی نوشکی نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے نوشکی چیک پوسٹ پرگاڑی کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی تواس کے خفیہ خانوں سے 36کروڑمالیت کی 1575کلوگرام اعلیٰ معیارکی چرس اوردس کلو گرام آئس میٹام فیٹامائن نامی ڈرگ بھی برآمد ہوئی جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضہ میںلیتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میںملوث تین ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے تاکہ اسمگلنگ میں ملوث مافیاکے خلاف مزید کارروائی کی جاسکے۔