کوئٹہ کلکٹریٹ کی ایف سی کے ساتھ مشترکہ کارروائی، دس کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے ایف سی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 10کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلیں ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹرکوئٹہ عرفان جاوید کوخفیہ اطلاع ملی کہ مسافربسوں کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرعرفان جاویدکی ہدایت پر محکمہ کسٹمزکی چھاپہ مارٹیم نے ایف سی کے ساتھ مل کرلکپاس چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی نگرانی شروع کی تاہم مسافربسوں کو روک کرجانچ پڑتال کی گئی توبسوں سے10کروڑ6لاکھ روپے مالیت کے آٹوپارٹس،چھالیہ ،کمبل،کپڑا،کراکری،الیکٹرانس اشیائ،دوائیاں،چائے،ٹائرزٹیوبز،شیمپو،صابن سمیت مختلف اشیاءبرآمدہوئیں جنھیں اسمگل کرکے ملک کے دیگرعلاقے میں منتقل کیاجارہاتھا۔علاوہ ازیں کوئٹہ کلکٹریٹ نے یکم اکتوبرسے چھ اکتوبر2020کے دوران مختلف کارروائیوں میں 22کروڑ31لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں جوکہ گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت کے دروان کی گئی کورروائیوں سے 13کروڑ10لاکھ روپے زائد ہے۔