اپریزمنٹ ویسٹ نے زیادہ ویلیوپر کنسائمنٹس کی اسسٹمنٹ کی وضاحت طلب کرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے کسٹمزایجنٹس کی شکایات پر تمام اپریزنگ آفیسرزسے ویلیوایشن رولنگ سے زیادہ ویلیوپر کی جانے والی اسسمنٹ کی وجوہات ظاہرکرنے کی ہدایات کی ہیں۔اپریزمنٹ ویسٹ کے اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کلکٹر اورڈپٹی کلکٹرزہدایت جارہی کی ہیں کہ وہ ہفتہ واررپورٹ پیش کریں کہ اپریزنگ آفیسرزکی جانب سے ویلیوایشن رولنگ کی موجودگی کے باوجوددرآمدی کنسائمنٹس کی اسسمنٹ زیادہ ویلیوپر کیوں کی جارہی ہے۔ محکمہ کسٹمزکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی میٹنگ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اپریزنگ آفیسرزدرآمدی کنسائمنٹس کی اسسمنٹ ویلیوایشن رولنگ کے باوجودزیادہ ویلیوپر کی جاتی ہے جس کی وجہ سے کسٹمزایجنٹس اوردرآمدکنندگان کو ایک سے زیادہ ریویوداخل کرناپڑتی ہیںتاہم ریویوکے بعدمتعلقہ اسسٹنٹ کلکٹریا ڈپٹی کلکٹرزیادہ ویلیوکو ویلیوایشن رولنگ کے مطابق درست کردیتے ہیںلیکن اس عمل کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہوتی ہے درآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹینشن کی ادائیگیاں کرناپڑتی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق کسٹمزایجنٹس کی جانب سے یہ بھی شکایت کی گئی ہے کہ ٹرمینل آپریٹرزگرین چینل کے تحت کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کو گیٹ پر روک لیتے ہیں اوراس کیس کو اسسٹنٹ کلکٹریا ڈپٹی کلکٹرکو بھیج دیتے ہیں ،بعدازاں پرنسپل اپریزاورپھر اپریزنگ آفیسرکے پاس یہ مسئلہ چلاجاتاہے جس کی وجہ سے کنسائمنٹس کے گیٹ آف میں تاخیرہوتی ہے تاہم اس سلسلے میں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ڈپٹی کلکٹرکو ہدایت کی ہے کہ وہ خوداین اوسی جاری کریں نہ کہ اپنے سے جونیئرآفیسرکو کیس بھیجیں۔