Anti-Smuggling

چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث کسٹمزآفیسرگرفتار،دیگرکی گرفتاری کے لئے چھاپے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے شعبہ آراینڈڈی نے چھالیہ کے 42کنٹینرزکے اسمگلنگ میںملوث کسٹمزآفیسرمحمدشاہدمرادکو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے جبکہ دوسرے کسٹمزآفیسرنجیب عابدفیصل شکیل،محمدذاکر،پرویزاعجازاوررانافرید، کلیئرنگ ایجنٹس میسرزجاوید زبیر،میسرزانس انٹرنیشنل اور میسرز مرزا کارپوریشن کے مالکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اپریزنگ آفیسرشاہدمرادکی جانب سے ڈیوٹی ٹائمنگ سے ہٹ کرمیسرزصالح ٹیکسٹائل انڈسٹریزاورمیسرزایم زیڈ انٹرپرارئززکی جانب سے درآمدکی جانے والی 33کنٹینرزمیں موجود554ٹن چھالیہ کی کلیئرنس کی جبکہ اپریزنگ آفیسرزنجیب عابدنے مذکورہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے درآمدکی جانے والی 2لاکھ کلوگرام چھالیہ کے 9کنٹینرزکلیئرکئے ۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے پریونٹیوکلکٹریٹ کے اشترک سے غیرقانونی طورپرکلیئرکی جانے والی دولاکھ کلوگرام چھالیہ برآمدکی ۔تاہم بعدازاںمذکورہ کمپنیوں کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کے درآمدی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزصالح ٹیکسٹائل انڈسٹریزاورمیسرزایم زیڈانٹرپرائززنے مختلف اوقات میں کلیئرنگ ایجنٹس میسرزجاوید زبیر،میسرزانس انٹرنیشنل اورمیسرزمرزاکارپوریشن کے ساتھ مل کرکنسائمنٹس کی جی ڈی فائل کرتے ہوئے چھالیہ کی بجائے ہارڈویئرکی مصنوعات ظاہرکیجبکہ اپریزنگ آفیسرشاہدمراداوراپریزنگ آفیسرنجیب عابدنے ڈیوٹی ٹائمنگ کے ہٹ کر چھالیہ کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس کرکے مجرمانہ عمل کے مرتکب بنے جس پر اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے تمام شواہد کے باعث دونوں کسٹمزآفسیرسمیت درآمدکنندگان وکلیئرنگ ایجنٹس کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔جبکہ ایک کسٹمزآفیسرشاہدمرادگرفتارکرتے ہوئے عدالت سے ریمانڈحاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں چھالیہ کی ماہانہ کھپت 300کنٹینرزہے اورگذشتہ چھ ماہ سے چھالیہ کی مقامی قیمت میں زیادہ نہیں بڑھی جس سے اس بات کا خدشہ ہے کہ کراچی کے تینوں ٹرمینلز سے ڈیوٹی ٹائمنگ کے علاوہ کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈ یٹاکی جانچ پڑتال کی جائے تواس امرکی نشاندہی ہوسکے گی کہ تینوں ٹرمینلزسے چھالیہ کی بڑی مقدارکلیئرہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button