ایم سی سی ویسٹ کی کارروائی،بانڈڈویئرہاﺅس سے غیرقانونی طورپرکنسائمنٹس غائب
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے بانڈڈ ویئر ہاﺅس سے غیرقانونی طورپر کنسائمنٹس غائب کئے جانے کی کارروائی بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزاے ایچ انٹرنیشنل کے بشارت علی،میسرشفیق اینڈسن ایسوسی ایٹس کے شفیق احمداورمیسرزجومانی برادرزجبکہ کلیئرنگ ایجنٹ میسرزتاﺅکارپوریشن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجدعلی کوبانڈڈویئرہاﺅس کی جانب سے ملی کہ میسرزوی آئی پی کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس سے درآمدی کنسائمنٹس غائب کئے جاروہے ہیں جس پر کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجد علی کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جارہی کیں تاہم ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم نے ڈپٹی کلکٹراحمدرضوان کی سربراہی میںپرنسپل اپریزرشفیع اللہ، اپریزنگ آفیسر غنی سومرواوراپریزنگ آفیسرعبدالمنان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے میسرزوی آئی پی کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان میں شامل میسرزاے ایچ انٹرنیشنل کے بشارت علی،میسرشفیق اینڈسن ایسوسی ایٹس کے شفیق احمداورمیسرزجومانی برادرز کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ مل کرمیسرزوی آئی پی کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے اوپل کلاس وئیر،لاک ،سلنڈر،پی وی سی شیٹ، پرسلین ویرئ،ایل ای ڈی اسٹرپ ،پیکنگ میٹریل،،کپسیٹر،سیلنگ لائٹس، روکس فکسچر،ہنڈل ڈورلاک،الائے ویل اسٹینڈ،ٹائر،،ایل ای ڈی ٹیوب لائٹس،ایل ای ڈی پینل لائٹس،سوٹ کیس،آئس کپ سمیت دیگراشیاءکے 8کنسائمنٹس ایکس بانڈکی گڈزڈیکلریشن فائل کئے بغیر غیر قانونی طورپر غائب کرکے قومی خزانے کو ایک کروڑ8لاکھ90ہزارروپے کا نقصان پہنچایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان نے مذکورہ اشیاءکے آٹھ کنسائمنٹس مئی 2018تانومبر2018کے دوران اپریزمنٹ ویسٹ سے ان ٹوبانڈکی گڈزڈیکلریشن فائل کرکے کلیئر کئے گئے اورمیسرزوی آئی پی کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے گئے تھے ۔لیکن درآمدکنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹس کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر بانڈڈویئرہاﺅس سے 1کروڑ65لاکھ90ہزارروپے کے متعدد اشیاءغائب کیں۔
MCC West Detect illegal removal of Consignments from M/s.VIP Customs Bonded Warehouse without filling Ex-bond GD