Eham Khabar

انڈرانوائسنگ کے ذریعے اسپارک پلگ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس،28کروڑسے زائد کے ٹیکسزکی چوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے کی جانے والی اسپارک پلگ کی کلیئرنس پر 28کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں ملزمان میںشامل درآمدکنندگان میسرزپرائم ٹریڈنگ کمپنی،میسرزاکرام آٹوزکے مالک اکرام رشید،میسرزبتارک ٹریڈرزکے مالک تبارک، میسرز علی اینڈکمپنی کے مالک علی اسلم،میسرزحمزہ ٹریڈرز،میسرزانس ایجنسیزکے مالک انس انور،میسرزارسلان اینڈکمپنی کے مالک ارسلان اکرم جبکہ کلیئرنگ ایجنٹس میں شامل میسرز یونائٹیڈ شپر کے مالک خالد اقبال،میسرزجیزی انٹرنیشنل کے مالک محمدثاقب بٹ کے خلاف 8الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ جمیل ناصر کو اطلاعات موصول ہوئیں کہ اسپارک پلگ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں کروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ہے جس پرکلکٹرجمیل ناصرکی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرزبیرشاہ کو اسپارک پلگ کے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے احکاما ت جاری کئے گئے تاہم ایڈیشنل کلکٹرزبیرشاہ کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرسلمان چوہدری پرنسپل اپریزرتوفیق شیخ اوردیگر افسران نے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندگان نے کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ ملک کر درآمدکئے جانےو الے اسپارک پلگ کے 20سے زائد کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے انڈرانوائسنگ کاسہارالے کر ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگیاں کرتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طورپر28کروڑ50لاکھ67ہزار309روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button