مس ڈیکلریشن کے باعث 28کروڑکی ٹیکس چوری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ اپریزمنٹ انٹیلی جنس برانچ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی جانے والی 28کروڑسے زائدمالیت کی ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل درآمدکنندگان میسرزایجیلیٹی اینڈکومیسرزایم اے ڈبلواینڈکمپنی اورمیسرزماروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے گرین چینل کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے سینٹری کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے بڑے پیمانے پر ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی جس پر محکمہ کسٹمزنے میسرزایجیلیٹی اینڈکو کی جانب سے فائل کی جانے والے تین کنسائمنٹس روک کر اس کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹس میں سینیٹری کا سامان برآمدہواجس کی درآمدی قیمت زیادہ ہونے سے ڈیوٹی وٹیکسزکی کروڑوں روپے کی چوری کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے گرین چینل کے ذریعے کلیئرکئے جانےو الے 183کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان میں شامل میسرزایجیلیٹی اینڈکومیسرزایم اے ڈبلواینڈکمپنی اورمیسرزماروش نے 2018تا2021کے دوران183 کنسائمنٹس کو کم ویلیوظاہرکرکے کلیئرکیا جس سے قومی خزانے والے 28کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا نقصان پہنچایا