ربڑ کی درآمد پر6 کروڑ ٹیکس چوری کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے ربڑ کی درآمد پر ہونے والی 6 کروڑ 16 لاکھ روپے مالیت کے سیلز ٹےکس کی چوری کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ربڑ امپورٹر ایس آر او 1125کے تحت سیلز ٹےکس زیرو ریٹنگ کا فائدہ گزشتہ کئی عرصے سے اٹھا رہے ہیں جوکہ ان کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ کسٹمز حکام نے سٹیرین بڈیٹائن ربڑ اور لیٹکس کے کنسائمنٹس کا بغور جائزہ لیا۔ یہ دونوں اشیاءایس آر او 1125 کے تحت زیرو ریٹنگ کے لئے اہل ہیں لیکن باقی ربڑ کے پروڈکٹس پر زیرو ریٹنگ دستیاب نہیں ہیں۔ موجودہ مالی سال میں ان اشیاءپر سیلز ٹیکس کی چوری کی وجہ سے قومی خزانہ کو 62 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ 2013ءسے ہونے والے نقصان کا تخمینہ تقریبا 6 کروڑ 16 لاکھ روپے ہے۔ محکمہ کسٹمز کے مطابق غوری ٹائر اینڈ ٹیوب پرائیویٹ لمیٹڈ اور دوسری دو کمپنیاں جوکہ ایس بی آر اور لیٹکس کی باقاعدہ درآمدات ہیں ان کے کنسائمنٹس گرین چینل سے کلیئر ہوئے لیکن انہوں نے 17 فیصد سیلز ٹےکس ادا کیا۔