اپریزمنٹ ویسٹ ،انڈین کیمیکل (آئرن آکسائیڈ)کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے غیرقانونی طریقے سے درآمدکئے جانے والے انڈین کیمیکل (آئرن آکسائیڈ)کے دو کنسائمنٹس کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزریڈوکس ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالکان اورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزیونیک ٹریڈڑزکے مالک محمداظہرنسیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجد علی کو اطلاع ملی کے چائنا کے کنسائمنٹس کی آڑ میں انڈین اشیاءکے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ امپورٹ پالیسی میں ترمیم کے بعد انڈین اشیاءکی پاکستان درآمدپرمکمل پابندی عائد ہے۔تاہم کلکٹرواجد علی نے ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرشفیع اللہ ،اپریزنگ آفیسرغنی سومرواوردیگرافسران پر مشتمل آراینڈڈی کی ٹیم نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر میسرزریڈوکس ایس ایم سی پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے درآمدکئے جانے والے کیمیکل آئرن آکسائیڈکے دوکنسائمنٹس روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹس کے دستاویزات میں کیمیکل کو چائنااوریجن ظاہرکیاگیاتھا جبکہ کنسائمنٹس میںچارکروڑ30لاکھ20ہزارمالیت کا ایک لاکھ 8ہزارکلوگرام انڈین اوریجن کیمیکل آئرن آکسائیڈبرآمدہواجس پرتین کروڑ9لاکھ 60ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ایگزامنیشن کے دوران اس امرکا انکشاف کیاکہ درآمدکنندہ میسرزریڈوکس ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ نے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزیونیک ٹریڈڑزکے ساتھ مل کرکیمیکل کے کنسائمنٹس کو انڈیاکے بجائے چائنا کا ظاہرکیااورپی سی ٹی میں غلط ظاہرکیاتاکہ درآمدی ویلیوکا فائدہ اٹھاکرڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی کی جائے ۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ وکلیئرنگ ایجنٹ نے پی سی ٹیء2821.1010ظاہرکی جس کی درآمدی ویلیو0.22ڈالر فی کلوگرام ہے جبکہ انڈین سے درآمدکئے جانے والے کیمیکل کی درآمدی ویلیو2.50ڈالر فی کلوگرام ہے۔ذرائع نے بتایاکہ تفتیش سے اس امرکا انکشاف ہواہے کہ درآمدکیاجانے والے کیمیکل آئرن آکسائیڈمیسرزلکسیزپرنٹس اینڈکوٹنگ میں تیارکیاگیاجو کہ موہالی انڈین پنجاب میں قائم ہے تاہم درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرغلط بیانی سے کام لیتے ہوئے غیرقانونی طورپر کیمیکل کے کنسائمنٹس کلیئرکرنے کی کوشش کی لیکن اپریزمنٹ ویسٹ نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک کرکنسائمنٹس ضبط کرلئے ہیں۔
MCC West seize Consignments of Indian Origin Iron Oxide (Chemical)