Eham Khabar

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی درآمدکنندگان کودرپیش مشکلات دورکرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کسٹمزحکامم کو ہدایت کی ہیںکہ وہ درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں درپیش مشکلات کودورکرکے تاجروںکو سہولت فراہم کریں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانے نے فیض اللہ کی سربراہی میں گذشتہ روزکسٹم ہاﺅس کراچی کا دورہ کیااورکسٹمزافسران کے ساتھ میٹنگ میں کسٹمزکلیئرنس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمیٹی کے دوسرے ارکان میں شامل امجدعلی خان، قیصراحمدشیخ،فہیم احمد،کیپٹن جمیل احمد، آفتاب حسین، صائم گیلانی،مس عائشہ غوث ،ڈاکٹرنفیسہ شاہ، مس حناربانی،شفقت علی خان اورعامرعمرنے اجلاس میں شرکت کی جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے دونوں چیف کلکٹرز،ڈائریکٹرجنرل آٹومیشن،ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈ،کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ اورویسٹ نے پاکستان کسٹمزکی نمائندگی کی ۔اجلاس کے دوران کسٹمزحکام کو ہدایات کی گئی کہ پرووزنل اسسمنٹ کے طریقہ کا اورکلیئرنس کو بہتربنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔قائمہ کمیٹی نے محکمہ کسٹمزکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاجبکہ قائمہ کمیٹی نے کہاکہ ٹریکرکے چارجززیادہ ہونے کے بائث کارروباری لاگت میں اضافہ ہورہاہے ٹریکرچارجرمیں کمی کے لئے کچھ اقدامات اٹھائے جائیں ۔اس موقع پر قائمہ کمیٹی نے محکمہ کسٹمزکی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے سرہاتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے محکمہ کسٹمزنے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button