Revenue Collection

پورٹ قاسم نے نومبرمیں کسٹمزڈیوٹی کے ہدف سے29کروڑ روپے زائدوصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم مالی سال 2020-21کے پانچوں ماہ نومبر2020 کے دوران 29کروڑ16لاکھ46ہزار روپے اضافے کے ساتھ16 ارب 55 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو16ارب26کروڑ20لاکھ کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے نومبر2020 میں مجموعی طورپر 55 ارب 44 کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 16ارب 55 کروڑ 36 لاکھ46ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں33ارب 86کروڑ51لاکھ57ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب55کروڑ30لاکھ42ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 47 کروڑ 16لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے جولائی تانومبر2020کے دوران مجموعی طورپر2 کھرب 58 ارب 38 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 76ارب 15 کروڑ 85 لاکھ57ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب59ارب 28کروڑ41لاکھ30ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں20ارب81کروڑ86لاکھ92ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں2 ارب 12 کروڑ 12لاکھ 83ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button