Exclusive Reports

سندھ ہائیکورٹ،کسٹمزانٹیلی جنس کو کنسائمنٹ ریلیز کرنے کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی جانب سے روکے گئے اسپیئرپارٹس کے کنسائمنٹ کوریلیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ میسرزایم اے انٹرنیشنل کی جانب سے درآمدکئے جانے والے اسپیئرپارٹس کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاتھاکسٹمزانٹیلی جنس نے مزید کارروائی کے لئے کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی تھی تاہم ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے کسٹمزانٹیلی جنس کو ورکے گئے میسرزایم اے انٹرنیشنل کے کنسائمنٹ کو ریلیز کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس نہیں کی گئی تھی جس کے بعددرآمدکنندہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیاجس پر سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے ڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس یعقوب ماکوکو سخت الفاظ میں احکامات جاری کئے کہ روکے گئے مذکورہ کنسائمنٹ کوفوری طورپرریلیزکیاجائے جس پر کنسائمنٹ کو ریلیزکردیاگیا۔اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندہ سے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے 14ماہ قبل مذکورہ کنسائمنٹ بلاجوازروک لیاگیاتھاتاہم اس عرصے کے دوران کسٹمزانٹیلی جنس کے رویہ کے باعث کمپنی کے تین مالکان کا انتقال بھی ہوچکاہے تاہم کنسائمنٹ کی کلیئرنس ان اشخاص کے انتقال کے بعد ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button