Breaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports

کرپشن میں ملوث کی افسران کی ضمانت کے باوجودگرفتاری کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزافسران کی میگاکرپشن میں ملوث اعلیٰ افسران کی جانب سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروائی گئی ہے جس میںسابق کلکٹرانفورسمنٹ عامرتھہیم کی جانب سے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن کورٹ سے 60لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کی گئی ہے لیکن اس ضمانت کے باوجود کسٹمزافسرن کی گرفتاری کاامکان ہے ۔ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اینٹی کرپشن اورکسٹمزایکٹ کی شق کے مطابق ایف آئی آرکااندارج کیاگیاہے جس کے تحت ایف آئی آرمیں نامزدملزمان کو کسٹمزکورٹ اوربینکنگ کورٹ سے ضمانت حاصل کرنالازمی ہے جبکہ کلکٹرانفورسمنٹ عامرتھہیم بینکنگ کورٹ سے ضمانت قابل ازگرفتاری حاصل کی ہے تاہم ایک جگہ سے ضمانت حاصل کرنے کے باعث ان کی گرفتاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں علاوہ ازیں چھالیہ کی اسمگلنگ کے نٹ ورک میں ملوث ہونے کے الزام میں عمران نورانی نے ہائیکورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ہے ، سابق ایکسپورٹ کلکٹرعثمان باجوہ نے تاحال ضمانت حاصل نہیں کی ہے اورثاقف سعید بیرون ملک روانہ ہوچکے ہیں۔ فیڈرل بورڈآف ریونیونے اپنی تاریخ میںپہلی بار اتوارکے روزکرپشن میں ملوث افسران میں شامل ثاقف سعید،عامرتھہیم اورعثمان باجوہ کے تبادلے کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتارکسٹمزافسران نے ابتدائی تفتیش میں 20سے زائد کسٹمزافسران کے نام بے نقاب کئے ہیں جن کے نام ابتدائی چلان میں ظاہرکرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button