Eham Khabar

ممبرکسٹمزنے عارضی کسٹمزایجنٹس لائسنس کو مستقل کرنے کی ہدایات جاری کردیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممبرکسٹمزجواداویس آغانے کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ممبرکسٹمزجواداویس آغانے یہ احکامات کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس کو مستقل کرنے کے احکامات فیڈریشن میں ہونے والی ایک میٹنگ دیئے ،اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرمحمدارشدجمال نے ممبرکسٹمزکوآگاہ کیاکہ متعددکسٹمزایجنٹس کے لائسنس گذشتہ پانچ سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجودکسٹمزایجنٹس عارضی لائسنس پر کام کررہے ہیں اوران عارضی لائسنس کو نہ تومستقل کرنے کے لئے کسٹمزایجنٹس کے امتحانات منعقد نہیں کئے جارہے رہے اوران عارضی لائسنس یافتہ کسٹمزایجنٹس کے کاروبارجم گئے ہیں اوراب تک ان کے لائسنس کی تین سے چھ ماہ کی تجدیدکی جاتی ہے ،ارشدجمال نے کہاکہ ان کے لائسنس کو مستقل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیارکیاجائے ،۔اس موقع پر ممبر کسٹمز جواد اویس آغانے چیف کلکٹرکو ہدایات جاری کیں کہ کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس کو مستقل کرنے کے لئے اگرممکن ہوتوامتحانات کا انعقادکیاجائے تاپھر جن کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس کو پانچ سال یااس سے زائد کا عرصہ گزرگیاہے توان کے اچھے پروفائل کی بنیادیعنی ان کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس پر نہ توکوئی ایف آئی آردرج کی گئی ہواورنہ ہی کوئی کنٹراونشن ہو توان کسٹمزایجنٹس کے لائسنس کو مستقل کیاجائے ۔اس موقع پر چیف کلکٹر انفورسمنٹ  واصف میمن،چیف کلکٹراپریزمنٹ ثریابٹ،کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن،کلکٹرپورٹ قاسم ممتاز کھوسو، کلکٹر اپریزمنٹ  ویسٹ واجد علی بھی موجودتھے۔

 

 

 

Member Customs said that all these issues are important and directed to Chief Collectors (South) and for presentation to resolve these issues and submit report & license.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button