Anti-Smuggling

محکمہ کسٹمزاوراین ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران ،جدیدترین اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکے اہلکاروں اوراین ایل سی نے کامیاب کارروائی کے دوران اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ پکڑلی۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے دو ٹرکوں سے بڑی مقدار میں جدید ترین اسلحے کی بہت بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے جیسے دہشت گردی کے لئے استعمال کئے جانے کا خدشہ تھا۔ذرائع نے بتایاکہ دوٹرک KBL-3865 اور KBL-1133 نمبر والی جعلی نمبرپلیٹس لگاکرطورخم کے برآمدی ٹرمینل سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے تاہم دونوں ٹرکوںکی معمول کی چیکنگ کے لئے سرحدپرداخلے کے بعداسکیننگ کروائی گئی توانکشاف ہواکہ دونوں ٹرکوں کے خفیہ خانوں سے 12 بور کی 207 جدید ترین بندوقیں برآمدہوئیں جس سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خدشہ کا نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ذرائع کا کہناہے یہ افغانستان سے کی جانے والی اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش میں بھارت کا ہاتھ ہوسکتاہے تاکہ پاک فوج کی جانب سے قائم کئے جانے والے امن کوخراب کرکے پاکستان کی تباہ کیاجاسکے لیکن باڈرپرموجودہمارے ملک کی مختلف ایجنسیاں پاکستان کی حفاظت کے لئے ہروقت تیارہیں جو بھارت اس کے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ ۔ذرائع نے بتایامحکمہ کسٹمزنے جدیدترین اسلحہ قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

 

 

 

 

Pakistan Customs and NLC jointly operation and fail Attempt of Arms from Afghanistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button