Anti-Smuggling

اے این ایف ،پورٹ قاسم سے نمک کے برآمدی کنسائمنٹ سے کروڑوں روپے مالیت ہیروئن برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدارمیں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزہیراجان اینڈکمپنی کی جانب سے پانچ کنٹینروں پر مشتمل نمک کا کنسائمنٹ نیدرلینڈبرآمدکیاجارہاتھاجس کی کلیئرنس میسرزثنان سی لینڈکی جانب سے کی جاری تھی تاہم اینٹی نارکوٹکس فورس کوخفیہ اطلاع ملی کہ نمک کے کنسائمنٹ میںبھاری مقدارمیںہیروئن اورکیتھامائن اسمگل کی جاری رہی جس پر پورٹ قاسم پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس میسرزہیراجان اینڈکمپنی کی جانب سے نیدرلینڈبرآمدکئے جانے والے پانچ کنٹینروں پر مشتمل نمک کے کنسائمنٹ کی جا نچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹ میںموجودنمک کی تھیلیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی کیتھامائن اورہیروئن چھپائی ہوئی تھی ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل برآمدکنندہ میسرزہیراجان اینڈکمپنی ،کلیئرنگ ایجنٹ ثنان سی لینڈکے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے جبکہ عدالت سے ملزمان کے خلاف ریمانڈحاصل کرکے اسمگلنگ میںملوث نیٹ ورک کے خلاف تفتیش کا آغازکردیاہے تاکہ ہیروئن کی اسمگلنگ کو روکاجاسکے۔

 

 

 

 

 

 

Millions of Rupees Heroin recover from Export Consignment of Salt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button