Exclusive Reports
انڈیاسے ادویات درآمدکرنے پر لگائی جانے والی پابندی ہٹالی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے ایڈیا سے ادویات درآمدکرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔اس سلسلے میں وزارت تجارت کی جانب سے ایک ایس آراو977(I)/2019جاری کیاگیاہے جس کے ذریعے امپورٹ پالیسی آڈر2016میں ترمیم کی گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ مزکورہ ایس آراومیںترمیم کی گئی ہے کہ انڈیاسے درآمدکی جانے والی ادویات اورادویات میں استعمال ہونے والے خام مال پرلگائی جانے والی پابندی اٹھالی گئی ہے تاہم اب انڈیاسے ادویات اورادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والاخام مال درآمدکیاجاسکتاہے جبکہ انڈیاسے ادویات کے علاوہ درآمدکی جانے والی دیگراشیاءپرپابندی نہیں اٹھائی گئی۔
Ministry of Commerce Allow Import of Indian Medicine and Raw Material