پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ،ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن کے غلط استعمال پر ایسٹرن میٹل کے خلاف مقدمہ درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ کراچی نے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم سہولت کے غلط استعمال کرنے اورکروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری کرنے پر میسرزایسٹرن اسٹیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ایف آئی آر کے مطابق میسرزایسٹرن میٹل کی جانب سے سال 2023میں دوارب سے زائد مالیت کے67لاکھ54ہزارکلوگرام وزن کے آئرن اینڈریملٹ ایبل اسکریپ،موٹراسکریپ،ایلومنیم اسکریپ،کیبل اسکریپ، کاپرکیبل اسکریپ، ایلومنیم شیٹ اسکریپ، استعمال شدہ الیکٹرک موٹر، بلاسٹ اسکریپ،پمپ اسکریپ، پاورٹول اسکریپ سمیت دیگراسکریپ کے 197کنسائمنٹس ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم تحت ڈیوٹی وٹیکسزکی سہولت حاصل کرکے درآمدکئے گئے لیکن مذکورہ درآمدکنندہ کے منیوفیکچرنگ ریکارڈکے مطابق درآمدکی گئی مقدارمیں سے 25لاکھ کلوگرام برآمدی کنسائمنٹس کی تیاری میں استعمال ہوئی جبکہ 29لاکھ72ہزارکلوگرام کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیاگیاہے۔اس سلسلے میں پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے میسرزایسٹرن میٹل کے مالک حافظ محمدشہزادسے تفصیلات طلب کی گئیں جس پر حافظ محمدشہزاددرآمدی ریکارڈپیش کرنے میں ناکام رہے ، جبکہ درآمدات ،فیکٹری کی پیداواراورمختلف کاروباری پہلوﺅں کے درمیان بھی واضح تصادپایاگیاہے،علاوہ ازیں فیکٹری میں مزدورں کی تعدادبھی بہت کم ہے جو فیکٹری کے پیداواری حجم سے مطابقت نہیں رکھتاجس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ کمی کے مالک حافظ محمدشہزادنے جان بوجھ کرڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی۔تاہم پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ کراچی نے ان نتائج کی روشنی میں میسرزایسٹرن میٹل کے مالک حافظ محمد، ایف آئی آر درج کرکے حافظ محمد شہزاد سمیت دیگرملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے سخت تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میسرز ایسٹرن میٹل کے خلاف مثالی کریک ڈاو¿ن ڈی جی پی سی اے چوہدری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر پی سی اے ساو¿تھ شیراز احمد کی قیادت میں کیا گیا۔ ان کی ٹیموں کی استقامت اور بصیرت کروڑوں روپے کے فراڈ کو بے نقاب کرنے میں اہم تھی۔ یہ سخت ایکشن لے کر پی سی اے نے معاشی بدحالی کے خلاف اپنے موقف کو تقویت دی ہے اور ایسے ہی ناجائز عزائم رکھنے والوں کے لیے ایک زبردست اقدام ہے۔