Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کراچی کی کارروائی،کروڑوں روپے کی شراب اورڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے بجری کے ڈمپرمیں شراب اورایل پی جی ٹینکرمیں ڈیزل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کے کلکٹر انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کراچی سے اندرون ملک براستہ سپر ہائی وے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس خفیہ اطلاع کے ملنے پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی نے فوری طور پر ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن سید محمد رضا نقوی اور اسسٹنٹ کلکٹر شہزاد علی کو اس ممکنہ شراب کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے ان ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کلکٹر سید محمد رضا نقوی نے سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے کو پہلے سے زیادہ متحرک رہنے اور اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے تمام میسر وسائل کو بروئے کار لانے پٹرولنگ کے عمل کو بڑھانے اور سادہ لباس اہل کاروں کی مختلف جگہ تعیناتی اور پرائیوٹ گاڑیوں پر گشت کو یقینی بنایا اور خود اس سارے آپریشن کی نگرانی کی تاہم گزشتہ شب دوران پٹرولنگ اینٹی اسمگلنگ کے موبائل اسکواڈ نے ڈی ایچ اے سٹی سپرہائی کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈمپر ڈرائیور نے گاڑی کو روکنے کے بجائے تیز رفتاری سے ڈمپر کو بھگا کر لے جانے کی کوشش کی جس پر موبائل اسکواڈ نے ڈمپر کا پیچھا کر کے ڈمپر کو کچھ فاصلہ پر جا کر روک لیا، کسٹمز کے عملے نے ڈمپر کی تلاشی لی تو ڈمپر میں شراب کی بوتلوں کی نشاندہی ہوئی جس پر ڈمپر کو کسٹم نے اپنی تحویل میں لے کر سپر ھائی وے چیک پوسٹ پر لے جا کر تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں ڈمپر سے اعلی کوالٹی کی مختلف برانڈ کی 3036شراب کی بوتلیں برآمدہوئیں جن کی مالیت دس کروڑ20لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ برآمد شدہ شراب کو کسٹم نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کرلیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہے۔علاوہ ازیںتین مختلف کارروائیوں میں دو ایل پی جی باوزرز اور ایک آئل ٹینکرز کو تحویل میں لے کرچھ کروڑسے زائدمالیت کا 94ہزارلیٹراسمگل شدہ ڈیزل ضبط کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button